- الإعلانات -

ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش،موسم خوشگوار

ملک کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار کر دیا ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اورکل بھی خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اورکشمیر میں اکثر مقامات پرجبکہ جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

ملک کےکئی شہروں میں حبس اور گرمی نے شہریوں کا برا حال کررکھا تھا، موسم تبدیل ہو گیا اورکہیں ہلکی توکہیں تیز بارش نے موسم دلفریب بنا دیا ،اور شہریوں کو چہرے کھل اٹھے۔

فیصل آباد میں آج صبح سویرے ہی کالے بادلوں نے آسمان پر ڈیرے ڈال لئے جس کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا، بادل ذرا چھلکے تو بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا، سہانے موسم نے چھٹی کے روز صبح کو خوبصورت بنا دیا۔

ساہیوال، چیچہ وطنی سمیت پنجاب کے دیگر کچھ علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے،ادھرصوابی میں ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار کردیا جبکہ بالائی علاقوں میں بھی موسم ابر آلود ہے