- الإعلانات -

آزاد کشمیر الیکشن ،ڈیوٹی دینے والے سرکاری ملازمین آج ووٹ کاسٹ کریں گے

جولائی کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے دوران ڈیوٹی دینے والے سرکاری ملازمین آج اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 21 جولائی کو منعقد کیے جارہے ہیں،الیکشن کے دوران تمام دس اضلاع میں ڈیوٹی پرمامور سرکاری ملازمین اپنے اپنے ضلع کچہریوں میں آج ووٹ کاسٹ کریں گے۔ ووٹنگ صبح دس بجے سے شروع ہوگئی ہے جو سہ پہر تین بجے تک جاری رہےگی۔