- الإعلانات -

’رنگ روڈکرپشن کے مرکزی مجرم وزیراعظم ہیں‘

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن کا ’مرکزی مجرم‘ وزیراعظم کو قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رنگ روڈ اسکینڈل میں مزید انکوائری کی ضرورت نہیں ہے، تمام ثبوت عوام کے سامنے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزیراعظم نے منصوبے میں تبدیلیوں کی خود منظوری دی، پھر خود ہی انکوائری کرائی؟ عمران خان اور عثمان بزدار کو گرفتار کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی جانب سے رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن اور بے قاعدگیوں سے متعلق پنجاب حکومت کی انکوائری رپورٹ مسترد کر دی گئی تھی۔