- الإعلانات -

پاکستانی فضائیہ کے اسکوڈرن لیڈرکو شاہ اردن کا خراج تحسین

اسلام آباد:  پاکستان ائیر فورس کے اسکواڈ لیڈر میرون لیزلی مڈلکوٹ کو پاک بھارت جنگ میں دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے باعث دوبارہ ستارہ جرات سے نوازا گیا پاک فضائیہ کے اس غیر مسلم اسکواڈ رن لیڈر نے دفاع پاکستان کیلئے بھارت کے خلاف جنگ کے دوران جان دے دی پاکستانی فضائیہ کے اسکوڈرن لیڈر مڈلکوٹ کا اردن کی ائیر فورس کی تشکیل میں بھی اہم کردار تھا جنگ کے دوران جب ان کا لاپتا ہونے کا علم شاہ اردن کو ہوا تو انہوںنے مڈلکوٹ کی اہلیہ کو خط لکھا تھا شاہ اردن کی جانب سے لکھے گئے خط میں مڈلکوٹ کی خدمات کا اعتراف اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے درخواست کی گئی تھی کہ اگر ان کی باقیات مل جائیں تو انہیں پاکستانی پرچم کے علاوہ اردن کے پرچم کیساتھ دفنایا جائے ۔