- الإعلانات -

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور: صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  تاہم ابتدائی طورپر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ مقامی ذرائع  کے مطابق شیخوپورہ ، قصور ، اوکاڑہ ، کامونکی ، قصور ، دیپالپور، نارنگ منڈی ، بہاولپور،سانگلہ ہل ، ساہیوال ، شرقپور، گوجرانوالہ،  جنڈیالہ شیر خان ، پتوکی ، حافظ آباد اور فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے ۔