- الإعلانات -

4 پروازوں کے ذریعے استنبول سے430 پاکستانیوں کی وطن واپسی

ترکی کے شہر استنبول سے چار پروازوں کے ذریعے چارسوتیس سے زیادہ پاکستانی کراچی، لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ مسافروں کاکہنا تھا بغاوت کی کوشش کے بعد انہیں پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔ استنبول سے پہلی پرواز ڈیڑھ سو پاکستانیوں کو لیکر رات 3 بجے کراچی پہنچی، مسافروں کا کہنا تھا ناکام فوجی بغاوت کے باعث استنبول میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری پروازٹی کے 118 کے ذریعے 78 پاکستانی کراچی پہنچے۔ پچاس پاکستانی ترک ایئرلائن کےذریعے لاہور پہنچےجبکہ ایک سو پینسٹھ پاکستانی ترک ایئرلائن کی چوتھی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے۔حکام کے مطابق قومی ایئر لائن کی ایک پرواز استنبول بھی جائے گی