- الإعلانات -

تحریک انصاف نے 20 جولائی کو لیڈرشپ کنونشن طلب کر لیا

اسلام آباد: حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے معاملے پر تحریک انصاف نے 20 جولائی کو لیڈرشپ کنونشن طلب کر لیا، عمران خان خطاب کریں گے۔ تحریک انصاف نے بدھ کو لیڈرشپ کنوینشن طلب کر لیا جس میں پارٹی ورکز، عہدیدار اور سابق کارکنوں کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سے بھی پارٹی رہنماء شرکت کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف کنونشن سے خطاب کریں گے۔ کنونشن میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 21 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر کےعام انتخابات اور سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔