- الإعلانات -

یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ ، طلبا کی اکثریت نے مخالفت کر دی

لاہور : ایچ ای سی کا صوبوں کی بجائے وفاق کی سطح پر انٹری ٹیسٹ لینے پر غور

 یوای ٹی لاہور میں انٹری ٹیسٹ دینے والے انجینئرنگ کے طلباء کی اکثریت نے انٹری ٹیسٹ کی مخالفت کر دی ۔ دوسری جانب ایچ ای سی نے صوبوں کی بجائے وفاقی سطح پر انٹری ٹیسٹ لینے پر غور شروع کر دیا ۔ بی ایس سی انجینئرنگ کی 5500 سیٹوں کے لئے صوبے بھر سے 41080 طلبہ و طالبات نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا ۔ طلباء اور والدین کی اکثریت نے انٹری ٹیسٹ کو اضافی بوجھ قرار دے دیا ۔ وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور ڈاکٹر فضل احمد خالد نے عندیہ دیا ہے کہ انٹری ٹیسٹ وفاقی سطح پر لینے کی تجویز زیر غور ہے ۔ صوبے بھر کے 13 امتحانی مراکز میں ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے نتائج 24 جولائی کو جاری ہوں گے