- الإعلانات -

غیرت کے نام پر قتل کیخلا ف فوری قانون سازی کی جائے،آصف زرداری

لندن : صابق صدر آصف علی زرداری نے معروف اداکارہ قندیل بلوچ کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ غیرت کے نام پر قتل کیخلا ف فوری قانون سازی کی جائے ۔تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ گزشتہ سال سینیٹ میں غیرت کے نام پر قتل کیخلاف متفقہ بل منظور کیا تھا لیکن بل پارلیمنٹ کے گزشتہ اجلاس میں پیش نہیں کیا گیا ،وزیراعظم نوازشریف غیر ت کے نام پر قتل کیخلاف قانون بنانے کا وعدہ پورا کریں