- الإعلانات -

لارڈزٹیسٹ :انگلینڈ کے6وکٹ پر156رنز

لارڈز ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے،میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے کھیل شروع ہونے کے بعد انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں6 وکٹیں کھو کر50 اوورز کے کھیل میں 156رنز بنائے تھے اور ابھی اسے میچ میں کامیابی کے لیے مزید127رنز درکار ہیں جبکہ اسکی صرف 4وکٹیں باقی رہ گئی ہیں، پاکستان کی جانب سے راحت علی نے 3 ،یاسرشاہ نے2 اور وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ پاکستان نے لارڈز میں کامیابی کےلئے انگلینڈ کو 283 رنز کا ہدف دیا ہے،حدف کے تعاقب میں انگلش کپتان الیسٹر کک کی وکٹ19رنز کے مجموعے پر ہی گر گئی ،ان کا انفرادی اسکور8رنز تھا،انھیں راحت علی پویلین کا رستہ دکھایا ۔

پاکستان کو ابتدا میں ہی مزید 2 اور کامیابیاں ملیں جب الیکس16اور جوروٹ9رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،یہ دونوں وکٹیں بھی راحت علی کے کھاتے میں آئی، جیمز ونس42رنز بناکر وہاب ریاض کا شکار بنے ،جبکہ گیری بیلنس43اور معین علی 2 یاسر شاہ کا نشانہ بنے ،اس وقت کریز پر بریسٹو29اور ووکس 5پر موجود ہیں

اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا،پاکستان کی پوری ٹیم اسکور میں صرف ایک رن کا ہی اضافہ کرسکی اور پوری ٹیم282رنز پر آئوٹ ہو گئی۔یاسر شاہ اپنے گزشتہ روز کے مجموعے میں کوئی اضافہ نہ کرسکے اور30رنز پر آئوٹ ہو گئے جبکہ محمد عامر صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے،یوں لارڈز میں کامیابی کےلئے انگلینڈ کو 283 رنز کا ہدف ملا