- الإعلانات -

کرپشن ختم کرنے کیلئے وزیر اعظم کا احتساب ضروری ہے :عمران خان

جس ملک کا سربراہ کرپٹ ہو وہ دنیا میں کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا :چیئرمین تحریک انصاف کا باغ میں جلسے سے خطاب

باغ: khan sahibچیئرمین تحریک اںصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جس ملک کا سربراہ کرپٹ ہو وہاں ترقی نہیں ہوسکتی ، عوام کو 21 کو اپنے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالنا ہوگا ، بار بار آزمائے ہوئے لوگوں کی بجائے نئے لوگوں کو موقع دیں ، باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ حضور اکرمؐ کا فرمان تھا کہ مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کرپشن اس وقت ختم ہوگی جب آزاد کشمیر میں احتساب کا عمل شروع ہوگا ، پٹواریوں کو پکڑ کر کرپشن ختم نہیں ہوگی ، یہ اس وقت ختم ہوگی جب نواز شریف کا احتساب ہوگا ۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے اپنے سمدھی اسحاق ڈار پر بھی کرپشن کے کیسز ہیں لیکن نواز شریف نے ان کے کیسز بھی ختم کروا دیئے ، انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر سب کا احتساب کریں گے ، سب سے پہلے میں اپنا حساب کروں گا اور کسی کو معافی نہیں ملے گی ، انہوں نے کہا کہ کبھی چور کسی دوسرے چور کو گرفتار نہیں کرتا ، ہم اقتدار میں آکر ایک غیر جانبدار سیل بنائیں گے جو سب کا احتساب کرے گا ، ہم اقتدار میں آکر سکول بنائیں گے ، سڑکیں بھی بنیں گی اور ترقی کا عمل شروع ہوگا ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں بہترین بلدیاتی الیکشن کروائے ۔ تیس فیصد فنڈز ہم نے بلدیات کے شعبے کو دیا ، انہوں نے کہا کہ سٹیٹس کو کی وجہ سے ملک میں احتساب کا عمل مکمل نہیں ہوسکتا ، میں آج وعدہ کرتا ہوں کہ میں سب کو انصاف دلائوں گا ۔