- الإعلانات -

قندیل بلوچ کیس ، مفتی عبدالقوی کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

ملتان : مفتی عبدالقوی سے تفتیش کے دوران قندیل بلوچ بارے معلومات لی جائینگی تاہم انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا :سی پی او

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی تفتیش میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کیلئے مفتی عبدالقوی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو شامل تفتیش کیا جائے گا تاہم انہیں حراست میں نہیں لیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ قندیل بلوچ کے بھائی اسلم کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا تاکہ کیس میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جائے ، دوسری جانب مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے انہیں کیس میں شامل تفتیش کیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے ،انہوں نے کہا کہ میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ قندیل بلوچ کے قتل سے میرا کیا تعلق ہے ، قندیل بلوچ نے صرف مجھ سے ملاقات کی تھی اور اس دوران قندیل بلوچ کی خواہش پر ہی سیلفیاں بھی بنائی گئیں ۔ قندیل کو اس کے بھائی نے قتل کیا وہ ہی اس کی وجہ بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا ، مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں کیس کے حوالے سے پولیس سے مکمل تعاون کرنے کو تیار ہوں اور پولیس جب مجھے شامل تفتیش کرنا چاہے کر سکتی ہے