- الإعلانات -

وزیراعظم نوازشریف کی ٹانگ کے زخم میں انفیکشن

وزیراعظم نوازشریف ٹانگ میں موجود زخم میں انفیکشن کے باعث بخارمیں مبتلا ہوگئے ہیں۔ جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دے دیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے بائی پاس کے لیے ان کی ٹانگ سے ریشے نکالے گئے تھے۔ جس کی وجہ سے انکی ٹانگ میں زخم ہوگیاتھا۔ جس میں انفیکشن کی وجہ سے وہ بخار میں مبتلا ہوگئے اور وہ کل وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد منتقل نہیں ہوں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم طبیعت بہتر ہونے پر اسلام آباد آئیں گے اور صحتیابی تک لاہور میں قائم آفس میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے