- الإعلانات -

‘الیکشن کمیشن ارکان کے ناموں کو جمعرات تک حتمی شکل دیدی جائے گی

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے امید ظاہر کی ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان کے ناموں کو جمعرات تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں تحریک انصاف جمہوریت کے ساتھ ہیں۔ غیر جمہوریت اقدام اٹھانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر اور جمعرات کو اپوزیشن جماعتوں کے ہونے والے اجلاس پر مشاورت کی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے حکومت سے درخواست کی کہ ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر کمیشن ارکان مقرر کئے جائیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حلف کے تحت آئین کی پاسداری کی پابند ہے۔ کسی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ صاف ، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات اور الیکشن کمیشن کے وقار کی بحالی کیلئے کمیشن ارکان کے تقرر میں شفافیت ناگزیر ہے.