- الإعلانات -

جیلوں میں اسیران کی کورونا ویکسینیشن کا عمل تیز

لاہور: صوبہ پنجاب کی جیلوں میں اسیران کی کوروناویکسینیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

پنجاب میں 30 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی ویکسینیشن جاری ہے۔ لاہور کی دونوں جیلوں میں 3440 اسیران کی ویکسی نیشن کی گئی۔ صوبائی دارالحکومت کی دونوں جیلوں میں 30 سال سے زائد عمر کے 4700 قیدی ہیں۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں 14 ہزار 400 قیدیوں کو کوروناویکسین لگادی گئی۔ پنجاب کی جیلوں میں 24 ہزار 500 قیدی موجود ہیں۔ جیلوں میں کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث کرونا کیسز میں کمی آنے لگی ہے جبکہ فعال کیسز بھی کمی کاسلسلہ جاری ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید 56 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں عالمی وبا سے مجموعی اموات 21 ہزار689 ہوگئی ہے۔

کرونا کیسز میں مسلسل کمی، ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 3.4فیصد این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید 1239 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 ہوگئی ہے۔