- الإعلانات -

کراچی میں 18 اور 19جون کوگرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے سندھ میں پری مون سون بارشوں کے آغاز کی پیش گوئی کردی جس کے مطابق 16سے19جون کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے شمال سے چلنے والی مون سون ہوائیں 16جون سے سندھ پراثرانداز ہوسکتی ہیں۔ 16سے17جون کے دوران سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد اور گھوٹکی میں گرد آلود ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں 18اور19جون کوگرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث سندھ کی وسطی اور بالائی حصے میں گرمی کی شدت میں کمی ہو جائے گی۔ سندھ کے زیریں علاقوں میں اچانک ہونے والی تیز بارش سے پانی جمع ہوسکتا ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث کچے مکانات اور بل بورڈز گرنے کا خطرہ رہے گا۔