- الإعلانات -

پاکستان کی مقامی صنعت ترقی کی جانب گامزن ہے

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)روزنیوز نے پروگرام ’’ سچی بات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صدر سٹاک ایکسچینج زاہدلطیف نے کہا کہ بجٹ میں کیپیٹل گیم ٹیکس کے حوالے سے ہم نے حکومت سے درخواست کی تھی جس کو انہوں نے تسلیم کیا جو کہ بہت احسن بات ہے ، پاکستان کی لوکل انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے، جب لوکل صنعت مضبوط ہوگی تو سٹاک ایکسچینج بھی مضبوط ہو گا،حکومت نے مقامی صنعت کو فروغ دینے پر توجہ دی ہے ۔