- الإعلانات -

وزیر اعظم نے بہت اچھے کام کیے ، قابل ٹیم کے فقدا ن کی وجہ سے آج تک انہیں پروجیکشن نہ ملی ، ایس کے نیازی

عمران خان کے پاس اچھی ٹیم کا فقدان ہے ، علی ظفر آپ تحریک انصاف کی ٹیم میں شامل ہوئے تو بہت سے لوگوں نے فون کیے اور آپ کی شمولیت کو احسن اقدام قرار دیا

آپ معاملات سمجھتے ہیں ، امید ہے حکومت بھی آپ کو کوئی نہ کوئی ذمہ داری دے گی، اس وقت سٹاک ایکسچینج اوپر جا رہا ہے ، ترسیلات زر میں اضافہ اور تعمیرات بھی ہو رہی ہیں

عوام کو عمران خان پر اعتماد ہے لیکن ایک بات ضرور ہے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا،اس ناسور کو ختم کرنے کیلئے ترجیحی اقدامات ضروری ہیں

زراعت میں گروتھ ہوئی ، کسان بہت خوش ہے ،تحریک انصاف کے دورحکومت میں ذخیرہ اندوزی میں بھی اضافہ ہوا، اس کے خلاف بھی حکومت کوکام کرنا چاہئے

تین سال ہو گئے افواج پاکستان کی تنخواہوں میں کوئی معقول اضافہ نہیں ہوا، ہمارے جوان سرحدوں پر لڑتے ہیں فوجی سپاہی کو بہت زیادہ سہولیات فراہم کرنی چاہئیں

میں کئی سال پہلے 18ویں ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں ان پرسن پیش ہوا ، خود دلائل دیتا تھا، 18ویں ترمیم کی وجہ سے نظام کا بیڑا غرق اور وفاق محدود ہو گیا

کم از کم 18ویں ترمیم جو شقیں وفاق کے مفادات سے ٹکراءو رکھتی ہیں ان میں ترمیم کی جائے ،روزنیوز کے پروگروام ’’ سچی بات ‘‘ کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روزنیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی نے پرگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمرا ن خان نے ایسے ایسے اچھے کام کیے ہیں جن کی کوئی پروجیکشن نہیں ، ہم بلا معاوضہ کیوں بتائیں ، ان کے پاس اچھی ٹیم کا فقدان ہے ، علی ظفر صاحب جب آپ کو ٹکٹ ملا اور آپ تحریک انصاف کی ٹیم میں شامل ہوئے تو بہت سے لوگوں نے فون کیے اور بتایا کہ اب مسائل حل ہو جائیں گے کیونکہ آپ کو مسائل کا ادراک ہے ، معاملات سمجھتے ہیں ، امید ہے کہ حکومت بھی آپ کو کوئی نہ کوئی ذمہ داری دے گی، اس وقت سٹاک ایکسچینج اوپر جا رہا ہے ، ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے ، تعمیرات ہو رہی ہیں ، عوام کو عمران خان پر اعتماد ہے لیکن ایک بات ضرور ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا ، ایس کے نیازی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا کیلئے ایک ایسا زبردست کام کیا ہے جس کا میڈیا ساری عمر بھی احسان نہیں اتار سکتا ہے ، انہوں نے ایڈورٹائزمنٹ ایجسنیوں کا کردار ختم کرد یا ہے ، نہیں تو پہلے بل ہی نہیں ملتے تھے اور پیسے جمع کر کے لوگ بیرون ملک چلے جاتے پھر نئے نام سے ایجنسیاں کھول لیتے ، یہ وہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ، انہوں نے کہا کہ زراعت میں گروتھ ہوئی ہے ، کسان بہت خوش ہے ، لیکن ساتھ ساتھ عمران خان کے دور میں ذخیرہ اندوزی میں بھی اضافہ ہوا، علی ظفر صاحب آپ حکومت کو سمجھائیں کہ حالات کیسے درست ہونگے ، تین سال ہو گئے افواج پاکستان کی تنخواہوں میں کوئی معقول اضافہ نہیں ہوا، ہمارے جوان سرحدوں پر لڑتے ہیں فوجی سپاہی کو بہت زیادہ سہولیات فراہم کرنی چاہئیں ، انہوں نے کہا کہ میں کئی سال پہلے 18ویں ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں ان پرسن پیش ہوا ، خود دلائل دیتا تھا، 8ججز صاحبان نے میرے حق میں فیصلہ دیا، 18ویں ترمیم کی وجہ سے نظام کا بیڑا غرق ہو گیا ہے ، مرکز کی حاکمیت کا فقدان ہے ، میں یہ کہتا ہوں کہ کم از کم اس ترمیم جو شقیں وفاق کے مفادات سے ٹکراءو رکھتی ہیں ان میں ترمیم کی جائے ، میں یہ نہیں کہتا کہ 18ویں ترمیم کو ختم کیا جائے ۔