- الإعلانات -

عمرا ن خان کی کوشش ہے سارے نظام کو کسی نہ کسی طرح لپیٹ دیاجائے،جاوید حسین

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید حسین شاہ نے کہا کہ 1956سے لیکر آج تک کی تاریخ دیکھ لیں ، کہیں بھی آپ کو ایسا ہوا نہیں ملے گا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا ہو، بد بختی کے اثار ہیں ، ہمارا دل ہے کہ حکومت چلے لیکن عمران خان ڈیلیور نہیں کر پا رہے ، ہمارے نقطہ نظر کے مطابق وہ بحیثیت وزیر اعظم کچھ بھی نہیں کرسکے، اب عمران خان یہ کوشش کررہے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح نظام کو لپیٹ دیاجائے ، وہ سارے نظام کو ہی بھیجنا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بجٹ پر اپوزیشن شور کرتی ہے حکومت شور نہیں کرتی، ہمیشہ جمعہ کو بجٹ پیش کیا گیا، دو دن دیئے جاتے ہیں تاکہ اپوزیشن اپنی تقریر تیار کر سکتیں ، سومورا کو جب اجلاس بلایا جاتا ہے وہ وہاں پر تقاریر ہوتی ہیں ، ہم نے بجٹ کو سنا اور پڑھا بھی ، دنیا میں بجٹ حکومت کا بزنس ہوتاہے، شوکت ترین نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کو 5روپے سے 25روپے تک لے جانا ہے جب ایسا ہو گا تو مہنگائی ہی ہو گی ، وہ کہتے ہیں کہ امریکہ کو ہماری ضرورت ہے وہ ہم سے معاملات طے کرنا چاہتا ہے ۔