- الإعلانات -

آج کون بنے گا ہیرو ۔ ۔ ۔ ۔ بقول وحید عالم شاہ محمود قریشی حملہ کرنے والوں میں شامل

پارلیمنٹ میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ لیڈران کے مرہون منت ہے ، حالات انتہاء کو پہنچ گئے، ایس کے نیازی
درپیش حالات پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ ہیں ، ہر بندہ بازی لے جانے کے چکر میں ، ہر کوئی چاہتا ہے کہ کسی نہ کسی طرح اس کا لیڈر خوش ہوجائے
آج حکومتی رکن نے تسلیم کر لیا ملک میں بے انتہا کرپشن ہو رہی ہے ، ہ میں عمران خان کی نیت پر کوئی شک نہیں وہ نیک ہیں ، مگر کرپشن کیوں ہو رہی ہے
وزیر اعظم کی ٹیم میں اہلیت نہیں ، وہاں قابلیت کا فقدان ہے ،عمران خان نے میڈیا کیلئے بہت کچھ کیا ، حکومتی اراکین اچھے کاموں کی تشہیر کرنے سے قاصر ہیں
جس ملک میں اپوزیشن نہ ہو وہاں حکومت کے وارے کے نیارے ہوتے ہیں ، پی ڈی ایم بنی اور ٹوٹ گئی ، عوام کا اپوزیشن سے اعتماد اٹھ گیاہے
جو چل رہا وہ ٹھیک نہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ اس ہنگامے ، دھینگا مشتی اور مار کٹائی میں جو بھی شامل ہے اس کے خلاف ایف آئی درج ہونی چاہئے
اگر شہباز شریف ، بلاول بھٹو یا عمران خان کی مرضی نہ ہو تو یہ سب کچھ نہیں ہو سکتا ، لیڈروں کے بغیر معاملات نہیں چلتے،پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روزنیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی نے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں جو حالات دیکھنے میں آرہے ہیں وہ ایک انتہا ہے اور پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، ہر بندہ بازی لے جانے کے چکر میں ہے کہ وہ ہیرو کیسے بنے ، ہر لحاظ سے سبقت لینے کیلئے کوشاں ہے ، وہ چاہتا ہے کہ کسی نہ کسی طرح اس کا لیڈر خوش ہو ، یہ جو سب کچھ ہو رہا ہے یہ پارٹی لیڈران کے مرہون منت ہے ، اگر شہباز شریف ، بلاول بھٹو یا عمران خان کی مرضی نہ ہو تو یہ سب کچھ نہیں ہو سکتا ، لیڈروں کے بغیر معاملات نہیں چلتے ، آج حکومتی رکن یہ تسلیم کر لیا ہے کہ ملک میں بے انتہا کرپشن ہو رہی ہے ، ہ میں عمران خان کی نیت پر کوئی شک نہیں وہ نیک ہیں ، سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ آخر کرپشن کیوں ہو رہی ہے ، وزیر اعظم کی ٹیم میں اہلیت نہیں ، وہاں اہلیت فقدان ہے ، وزیر اعظم نے میڈیا کیلئے بہت کچھ کیا ، حکومتی اراکین اچھے کاموں کی تشہیر کرنے سے قاصر ہیں ، ایس کے نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ ن رکن قومی اسمبلی وحید عالم کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بجٹ کی کتابیں ماریں جس سے ملیکہ بخاری زخمی ہوئیں ، جس ملک میں اپوزیشن نہ ہو وہاں حکومت کے وارے کے نیارے ہوتے ہیں ، پی ڈی ایم بنی ٹوٹ گئی ، عوام کا اپوزیشن سے اعتماد اٹھ گیاہے ، انہوں نے کہا نیازی بہت بڑا خاندان ہے ، بینظیر بھٹو نے کہا کہ نیازی خاندان کے ہم پر بڑے احسانات ہیں ،ہ میں خاندانوں تک نہیں نہیں جانا چاہے ، ایس کے نیازی نے دوبارہ کہا کہ بقول وحید عالم کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بجٹ کی کتاب ماری جس سے ملیکہ بخاری زخمی ہوئیں ، جو چل رہا وہ ٹھیک نہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ اس ہنگامے ، دھینگا مشتی اور مار کٹائی میں جو بھی شامل ہے اس کے خلاف ایف آئی درج ہو، اب دیکھنا یہ ہے کہ آج کون بنے گا ہیرو ۔ ۔ ۔ ۔