- الإعلانات -

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ

کراچی: سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔

ترجمان محکمہ تعلیم کا کہنا ہےکہ درجہ حرارت زیادہ بڑھنےکی صورت میں موسم گرما کی چھٹیاں کی جاسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا کی صورتحال میں بہتری کے بعد سندھ کے تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں جب کہ حکومت نے 21 جون سے پرائمری کلاسز بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔