- الإعلانات -

شہباز شریف کو گاڑی میں بیٹھنے کے بعد دوبارہ بلاکر تفتیش کی گئی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ایف آئی اے حکام نے 2 بار پوچھ گچھ کی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف ایف آئی اے حکام کے سامنے تحقیقات کے لیے پیش ہوئے اور آدھے گھنٹے تک سوالوں کے جواب دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آدھے گھنٹے کی تفتیش کے بعد جب شہباز شریف واپس جانے کے لیے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئے تو اچانک گاڑی روک کر انہیں دوبارہ تحقیقات کے لیے بلا لیا گیا تاہم یہ پتا نہیں چل سکا کہ کس کے کہنے پر شہباز شریف کو دوبارہ بلایا گیا، اس بارے میں ایف آئی اے حکام نے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔