- الإعلانات -

ن لیگ نے ٹکے کا کام نہیں کیا ،اداروں کو تباہ کر کے گئے ، شاہد خان

عمران خان کونیا ملک دیا جاتا تو اس کو چلانا آسان تھا، ہم ن لیگ کا گند صاف کر رہے ہیں ،سچی بات میں گفتگو

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہد خان نے کہا کہ ن لیگ والوں نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا ، قرضے اتارنے اور سود ادا کرنے کیلئے مزید قرضے لئے گئے، جب ہم ماضی کی طرف دیکھتے ہیں تو ن لیگ کی حکومت نے ہر ادارے کو تباہ کیا، ریلوے کو برباد کیا، سٹیل مل کو تباہ کیا ، جب آپ کی کسی دکان سے انکم ہی نہ ہو اس کا کیا فائدہ ، عمران خان ان کی تباہیوں اور بربادیوں کو درست کررہا ہے، ن لیگ نے ایک ٹکے کا کام نہیں کیا، اگر عمران خان کونیا ملک دیا جاتا تو اس چلانا آسان تھا، اب ن لیگ کا گند صاف کیا جا رہا ہے ۔