- الإعلانات -

الیکشن شفاف ہوئے تو نواز شریف اور مریم نواز کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،رانا مقبول

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رانا مقبول نے کہا کہ طاہر صادق نے کرپشن کے حوالے سے جو بات کہی ہے وہ غلط نہیں ، میرے خیال میں جو مسائل ہیں وہ یہ ہیں کہ عمل نہیں کیا جا رہا ، جو کہا جاتا ہے اس کا نفاذ نہیں ہوگا، کیا آپ میں اتنی صلاحتیں ہیں جو احکامات دیں اور ان کو نافذ بھی کراسکیں ، کوئی افسر تعینات ہوتا ہے اس کو علم ہی نہیں ہوتا کتنے عرصے اس کی تعیناتی ہو گی ، وہ کیا کام کرے گا، ڈی ایم جی گروپ کے افسران وفاق تعینات کرتا ہے ، ان کی پوسٹنگ ٹرانفسر وفاق سے ہوتی ہے ، ان کا احتساب بھی وفاق کو ہی کرنا چاہئے ، نیازی صاحب آپ دیکھ لیں موٹروے کا نیٹ ورک کس کے دور میں بنا ، نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ، اگر الیکشن شفاف ہوتے ہیں تو نواز شریف اور مریم نواز کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ۔