- الإعلانات -

پاکستان: کورونا سے 38 اموات، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد ریکارڈ

ملک میں کورونا سے مزید 38 افراد انتقال کرگئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.39 ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46124 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1097 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 38 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.39 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 22108 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 51 ہزار 865 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 96 ہزار 821 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔