- الإعلانات -

’لاہور دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کے قریب پہنچ گئے ہیں‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ لاہور دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پولیس نےجوہر ٹاؤن دھماکےکی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے اور پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے، پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کر اچھی خبر سنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والے ناکام ہوں گے اور پاکستان کبھی کسی دباؤ میں نہیں آئے گا، وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اور معاشی استحکام آیا ہے، پاکستان کے دشمنوں کو سیاسی و معاشی استحکام ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دشمنوں نے دہشتگردی کے راستے اپنانا شروع کیے، وہ ناکام ہوں گے، عوام پاک فوج کےساتھ ملکر امن واستحکام اورترقی کا سفرجاری رکھیں گے۔