- الإعلانات -

ملک بھر میں عید الضحیٰ پر کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں

ملک بھر میں عید الضحیٰ پر کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث این سی او سی نے عوام سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی اپیل کی ہے تاہم عوام کی جانب سے زیادہ تر مقامات پر ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح بڑھ کر 6.26 فیصد پر آگئی ہے، این سی او سی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 2579 کیس رپورٹ ہوئے اور 40 افراد انتقال کر گئے۔ پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بھی 51 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔