- الإعلانات -

نورمقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سابق سفارت کارکی بیٹی نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو عدالت نے مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا۔

جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرملزم ظاہرجعفرکو سخت سیکیورٹی میں مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھاکے روبروپیش کیا گیا ۔ پبلک پراسیکیوٹر ساجد چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے پستول برآمدکرلی ہے، موبائل فون برآمد کرناباقی ہے، مزیدجسمانی ریمانڈ دیاجائے۔

عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے ملزم کو 2 روزکے لیے پولیس کےحوالےکردیا ۔ مقتولہ نور مقدم کے والد کے وکیل شاہ خاور نے میڈیاسےبات چیت میں کہاکہ کیس کی مزید تفتیش کےلیے موبائل فون کا ریکارڈ بہت ضروری ہے، امید ہے پولیس کی تفتیش جلدمکمل ہوگی، جس کے سامنے جرم ہورہا ہو اور وہ پولیس کو اطلاع نہ دے تواس پر کارروائی ہوتی ہے۔