- الإعلانات -

روزنیوز میرا فیملی چینل ، وزیرا عظم عمران خان جو فیصلہ کریں وہ سر آنکھوں پر ہے، انوار الحق

نیازی صاحب آپ بڑے بھائی جیسے ، ادارے ہمارا فخر ، یہ کسی فرد واحد کے نہیں ریاست کے ہوتے ہیں ، سچی بات میں گفتگو

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے آزاد کشمیر سے نو منتخب رہنما چوہدری انوار الحق کوہاٹ نے کہا کہ نیازی صاحب آپ کا حسن نظر ہے کہ آپ نے میرا نام وزارت عظمیٰ کیلئے پیش کیا ہے ، تحریک انصاف کے جتنے بھی منتخب امیدوار ہیں ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس کے حوالے سے بہترین جج عمران خان ہیں ، ہ میں ان کے انتخاب پر یقین رکھنا چاہئے ، اور انتظار کرنا چاہئے کہ ان کی نظر کس پر ٹہرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں جس مرتبے پر بھی ہوا روز نیوز میرے لئے ایک فیملی کی طرح ہے اور آپ بڑے بھائی جیسے ہیں ، ہم روز نیوز پر کھل کر کام کیا، تجزیے دیئے ، آپ نے کبھی سنگل کال کر کے بھی نہیں اعتراض کیا کہ یہ لائن کیوں بولی گئی ، روز چینل میرا فیملی چینل ہے ، مجھے عمران خان پر اعتماد ہے وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہ میں قبول ہو گا، آپ نے جو محبت بھرا پیغا م دیا ہے میں اس کا شکر گزار ہوں ، چوہدری یاسین کے واقعے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے دو تحریک انصاف کے رکن شہید ہو گئے ، ہ میں پر امن رہنا چاہئے، میں سمجھتا ہوں کہ ادارے ریاست کے ہوتے ہیں ،یہ ہمارا فخر ہیں ، یہ کسی فرد کے واحد کے نہیں ہوتے ، افواج پاکستان ہماری افواج ہیں ، ہم نے متحد ہو کا ان کا دفاع کرنا ہے ۔