- الإعلانات -

عمران خان مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز میں پیش کرنے والی شخصیت کو وزیر اعظم آزاد کشمیر بنائیں (ایس کے نیازی )

آزاد کشمیر کے حالیہ ہونے والے انتخابات بھی متنازع بن گئے، وزیر اعظم عمران خان اور شاہد خاقان عباسی نے کہا انتخابات شفاف نہیں ہوتے ،اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا

انتخابات میں ٹرن آءوٹ کم رہا، البتہ انتخابی مہم میں زبان درازی خوب رہی، سردار تنویر الیاس کو وزارت عظمیٰ دی گئی تو وہ انہیں انویسٹمنٹ کے بدلے دی جائے گی

بیرسٹر سلطان بھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں ، پی ٹی آئی کے پاس چوہدری انوار الحق کوہاٹ سب زیادہ موزوں امیداورہیں ، یہ روزنیوز کے اینکر اور تجزیہ نگار بھی رہے

چوہدری انوارالحق کوہاٹ ہیں یہ پورے کشمیر کو جانتے ہیں ،البتہ ان کے پاس دولت نہیں ہے،روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات‘‘ میں گفتگو کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روزنیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی نے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو بھی انتخابا ت ہوتے ہیں وہ متنازع بن جاتے ہیں ، آزاد کشمیر کے حالیہ ہونے والے انتخابات بھی متنازع بن گئے ہیں ، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتخابات شفاف نہیں ہوتے ، موجودہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں ٹرن آءوٹ کم رہا، البتہ انتخابی مہم میں زبان درازی خوب رہی، سردار تنویر الیاس کو وزارت عظمیٰ دی گئی تو وہ انہیں انویسٹمنٹ کے بدلے دی جائے گی، کیونکہ انہوں نے الیکشن میں خوب پیسہ لگایا ہے، بیرسٹر سلطان محمود بھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں ، وہ پرانے سیاست دان ہیں ، اب پاکستان تحریک انصاف کے پاس ایک امیداور جو کہ انتہائی دیانتدار ہے وہ روز نیوز کا اینکر بھی رہا ، تجزیہ نگار بھی رہا، چوہدری انوارالحق کوہاٹ ہیں یہ پورے کشمیر کو جانتے ہیں ،البتہ ان کے پاس دولت نہیں ہے ، بیرسٹر کا کردار بھی تمام صحافی برادر ی اور ساری دنیا جانتی ہے ، اگر پیسے کا معاوضہ دینا ہے تو سردار تنویر الیاس وزیر اعظم ہونگے ، اور قابل وزیر اعظم بنانا ہے تو انورا لحق کوہاٹ ہونے ، انوار الحق کوہاٹ سے زیادہ موزوں کوئی امیدوار نہیں ہیں ، عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ ایسے شخص کو وزیر اعظم بنائیں جو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دنیا بھر میں موثر آواز اٹھا سکے ، انہوں نے کہا کہ سردار تنویر الیاس خوب مال لگاتا ہے ، ان کی گاڑی میں نے خود وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو سفر کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔