- الإعلانات -

اسلامی یونیورسٹی میں ڈیلیوری بوائےکے ساتھ زیادتی کے ملزم کی ضمانت خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ڈیلیوری بوائےکے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کی ضمانت خارج کردی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم ابرہیم خان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی جس پر ملزم کو ہائی کورٹ سےگرفتارکرلیا گیا۔ خیال رہےکہ گذشتہ جون میں اسلام آباد کی اسلامی یونیورسٹی میں ڈیلیوری بوائےکے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ڈاکٹرمشتاق نے ریکٹرکو خط لکھ کر واقعےکی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ واقعہ چھپانے کے بجائے ذمہ داروں کو سزادی جائے۔ 18جون کو یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی نے2 طلبا ابراہیم خان اورمحمود اشرف کو یونیورسٹی سے نکال دیا تھا۔