- الإعلانات -

رینجرز اختیارات پر آئینی تقاضے پورے کئے جائیں گے: مولا بخش چانڈیو

کراچی :چودھری نثار ہر معاملے پر متنازع بات کرتے ہیں، وہ صرف ایک علاقے کے وزیر داخلہ نہ بنیں، مولابخش چانڈیو کی پریس کانفرنس

کراچی صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم رینجرز کے اختیارات سے خوفزدہ نہیں ہیں ، رینجرز کے اختیارات میں توسیع ریاستی اور انتطامی معاملہ ہے ، چوہدری نثار سنسنی خیز بیانات دے کر معاملات کو بم بنا دیتے ہیں ، رینجرز کے اختیارات کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ حیدرآباد میں آرکائیو ڈپارٹمنٹ کی تعمیر ہونے والی عمارت کے دورے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارر اچھے آدمی ہیں ، جمہوریت کو پسند کرتے ہیں ۔ رینجرز کے اختیارت پر وزیر اعلیٰ کو خط لکھا ہے تو انتطار کرنا چاہئے ۔ لیکن وہ بیان جاری کر کے سنسنی پھیلا دیتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا چوہدری نثار سنسنی نہ پھیلائیں وہ سندھ کو پاکستان کو حصہ سمجھیں ۔ سندھ حکومت بھی پاکستان کی حکومت ہے وہ صرف ایک علاقے کے وزیر داخلہ نہیں ہیں ملک کے وزیر داخلہ بنیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات پر وزیراعلیٰ سندھ قیادت سے مشورہ کرنے گئے ہیں اس سے پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے ، رات کو رینجرز کے خاص اختیارات ختم ہو گئے ہیں لیکن ہم صوبے میں امن کے خواہشمند ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا ڈی جی رینجرز اچھے انسان ہیں وہ سچے پاکستانی ہیں ملک میں امن وامان کے لیے ہمدری رکھتے ہیں ، وہ اور پاک فوج ملک میں دہشتگردی اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔

آصف علی زرداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک سے فرار نہیں ہوئے ہیں وہ جب چاہیں گئے پاکستان آئیں گئے کسی کے باپ کا ملک نہیں ہے ان کے آباو اجداد کا ملک ہے