- الإعلانات -

ہماری پارٹی میں کوئی ٹارگٹ کلر نہیں ، انیس قائم خانی پر الزامات بے بنیاد ہے: رضا ہارون

پشاور: پاکستان سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل رضا ہارون کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا انیس قائم خانی کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے . پاکستان سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی میں کوئی ٹارگٹ کلر نہیں ، انیس قائم خانی پر الزامات بے بنیاد ہے ، خیبرپختونخوا کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان بھی کر دیا گیا ۔

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل رضا ہارون اور وائس چیئرمین وسیم آفتاب نے کہا ہے کہ پاکستان کے روایتی سیاستدانوں نے پاکستان کے ساتھ اچھا نہیں کیا ہے ۔ عوام ان سیاستدانوں کو پاکستان نجات دہندہ نہیں سمجھتے ۔ پاکستان کو مذہب، علاقائیت نفرتوں کی دکان پر تقسیم در تقسیم کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام وقت کی خرابی ہے ، ہماری پارٹی صدارتی جمہوری نظام کی حامی ہے ۔ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی رکھتے ہیں ۔ وزارت خارجہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے میں سنجید نہیں ہے ۔ کراچی پاکستان کا منی پاکستان ہے ۔ ان کا کہنا تھا بھارتی فوج نے جموں و کشمیر میں قبضہ کیا ہے تو ادھر بھارتی ایجنڈوں نے کراچی کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔ کراچی سے را کے ایجنڈوں کے صفایا کرنے کی ضرورت ہے ۔

انیس قائم خانی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ان پر الزامات بے بنیاد ہیں ۔ اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا خیبرپختونخوا میں بڑی شخصیات سے رابطے ہوئے ہیں ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن جب تک وہ پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہ کرے تو ان کے نام نہیں بتا سکتا