- الإعلانات -

میڈیا کے پیشہ ورانہ امور میں رکاوٹ مسلمہ بین الااقوامی حق سے روکنے کے مترادف ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ غیر ملکی صحافیوں کے واہگہ سے پاکستان آنے پر پابندی کا بھارتی فیصلہ انتہائی قابل مذمت ہے، بھارتی وزیر خارجہ نے اعتدال پسندی اور گفتگو کا جو درس دیا یہ مودی حکومت کے دعووں کی نفی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نئی دہلی میں مقیم نیویارک ٹائمز، رائٹرز اور دی اکنامسٹ کے نمائندوں کو پاکستان آنے سے روکا گیا، صحافیوں کو پاکستان آنے سے روکنا بھارت کے اس خوف میں مبتلا ہونےکا واضح ثبوت ہے کہ وہ سچائی کا سامنا نہیں کر سکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے میڈیا کے پیشہ ورانہ امور میں رکاوٹ مسلمہ بین الااقوامی حق سے روکنے کے مترادف ہے، بین الاقوامی صحافیوں کو پاکستان آنے سے روک کرسب سے بڑی جمہوریت’ کا نام نہاد دعویٰ پھر بےنقاب ہو گیا ہے۔