- الإعلانات -

رینجرزاختیارات میں توسیع کا معاملہ لٹک گیا

سندھ میں رینجرز اختیارات کا معاملہ لٹک گیا ہے اور اختیارات کی مدت ختم ہوئے12گھنٹے گزر گئےہیں لیکن تاحال وزیراعلیٰ نےاختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط نہیں کئے۔سندھ میں رینجرز کی قانونی حیثیت پر سوال کھڑا ہوگیا ہے ۔اس وقت دبئی میں موجود سابق صدر آصف زرداری نے سندھ کے موجودہ حالات پر مشاورت کے لیے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے علاوہ وزیرداخلہ سہیل انور سیال کو دبئی طلب کر لیا ہے