- الإعلانات -

اسلام آباد میں شہری بچے کو اغوا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔اسلام آباد میں شہری سکول جانے والے بچے کو اغوا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں بچے کو اغواء کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

گرفتار ملزم نے بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کی تواہل علاقہ نے پکڑ لیا۔اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر غصے کا بھی اظہار کیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو تھانے منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ مزید تفتیش کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں ملزم کو دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ ملزم سے سوال کر

رہے ہیں جبکہ ایک شخص ملزم کو تھپڑ مارنے کی بھی کوشش کرتا ہے تاہم موقع پر موجود پولیس اہلکار نے لوگوں کو قانون ہاتھ میں لینے سے منع کیا اور کہا کہ ملزم اب ریاست کے حوالے سے ہے لہذا مزاحمت نہیں کرنی۔ویڈیو میں بچے کو بھی دیکھا سکتا ہے جو انتہائی خوف کے عالم میں ہے اور کچھ بتانے سے قاصر ہے،