- الإعلانات -

137 سال میں رواں سال ماہ جون گرم ترین قرار

کراچی : 2016 میں ماہ جون کا درجہ حرارت ایک اعشاریہ صفر پانچ ڈگری سینٹی گریڈ سے اعشاریہ نو ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا . گزشتہ 137 سالوں میں رواں سال جون گرم ترین جون قرار دیا گیا ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جون کا درجہ حرارت اوسط 1 اعشاریہ صفر پانچ ڈگری سینٹی گریڈ سے اعشاریہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا ، دنیا میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث 1970 کے مقابلے آرکٹک سمندر کی برف میں 40 فیصد کمی آچکی ہے ۔ اس کے علاوہ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے عالمی سطح پر ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت بھی اقدامات لینے کے ساتھ کاشتکار کی آگاہی بڑھانے کے بھی پروگرام شروع کر دے