- الإعلانات -

وزیر اعظم صحتیابی کے بعد کل اسلام آباد پہنچ جائیں گے

اسلام آباد:  وزیر اعظم نواز شریف صحتیابی کے بعد کل اسلام آباد پہنچ جائیں گے، اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور پاناما لیکس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قریبی رفقاء سے مشاورت کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ وزیر اعظم چند روز قبل لندن سے علاج کرانے کے بعد جاتی امراء میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزار رہے تھے