- الإعلانات -

چیئرمین موو آن پارٹی محمد کامران دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

فیصل آباد: چیئرمین موو آن پاکستان پارٹی محمد کامران کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ۔ جہاں مقامی عدالت نے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ملزم کامران کے خلاف آرمی چیف کے متنازعے پوسٹر لگانے کا مقدمہ درج تھا۔ چئیرمین موو آن پاکستان پارٹی محمد کامران کو اسلام آباد سے حراست میں لے لیا گیا ۔ چئیرمین موو آن پارٹی پاکستان کی جانب سے پاکستان کے بڑے شہروں میں آرمی چیف کے متنازعہ پوسٹر آویزاں کیے گئے تھےجن پر سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا تھا ۔ مختلف شہروں میں چئیرمین موو آن کے خلاف ملک میں انتشار پھیلانے اور بد امنی پیدا کرنے پر شہریوں کی جانب سے مقدمات کے اندارج کے لیے دوخواستیں دی گئیں تھیں جبکہ اسلام آباد اور فیصل آباد میں انکے خلاف مقدمات بھی درج کیے جا چکے تھے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آج صبح اسلام آباد کے علاقے ایف سکس ون سے انہیں پولیس نے حراست میں لیا اور فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ۔ تھانہ کوتوالی پولیس نے ملزم کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں علاقہ مجسٹریٹ عامر رضا کی جانب سے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حواے کر دیا گیا۔