- الإعلانات -

آرمی چیف سے امریکی ریزولوٹ اسپورٹ مشن کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی:  آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی ریزولوٹ اسپورٹ مشن کے سربراہ نے ملاقات کی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور امریکی ریزولوٹ اسپورٹ مشن کے سربراہ جنرل نکلسن کے مابین ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کیلئے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔ جنرل نکلسن نے دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑنے اور خطے میں استحکام کیلئے پاک فوج کی خدمات کو سراہا