- الإعلانات -

وسیم اختر25جولائی تک جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نےایم کیو ایم رہنما وسیم اخترکو25جولائی تک جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا ہے۔ اس سے قبل آج سندھ ہائی کورٹ نے وسیم اختر کی درخواست ضمانت اعترضات لگاکر واپس کرد ی تھی۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے وکیل محفوظ یارخان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وسیم اختر اور روف صدیقی کے خلاف غیرمتوقع فیصلہ آیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عبوری ضمانت کی منسوخی کے بعد پہلے اے ٹی سی سے رابطہ کیا جائےگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم انصاف کے حصول کے لیے سپریم کورٹ تک جائیں گے