- الإعلانات -

حکومت سندھ سے سائٹ کے صنعتکاروں کے مذاکرات کامیاب

حکومت سندھ سے سائٹ کے صنعتکاروں کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین کو توڑی گئی سب سوائل کی لائن دوبارہ تعمیر کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ چار دنوں سے بند پڑی ہوئی صنعتوں کو آئندہ دس دنوں میں بتیس ملین گیلن کی پانی شروع ہوجائے گی۔

سائیٹ انڈسٹری  کو پانی کی فراہمی منقطع کرنے پر تاجروں کا احتجاج  رنگ لے آیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تاجروں کے مطالبات منظور کرتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین سائیٹ انڈسٹری کو بتیس ملین گین پانی کی فراہمی دوبارہ  بحال کرنے احکامات دے دیئے۔

چار روز قبل  پانی چوری کے نام پر واٹر بورڈ نے سب سوائل لائن توڑی تو سائیٹ انڈسٹری کا پہہیہ جام ہوگیا۔ بتیس ملین گیلن پانی اچانک بند ہونے سے تین ہزارسے زائد صنعتیں بند جبکہ کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا

سراج قاسم تیلی کے مطابق چار سے پانچ دنوں تک واٹر بورڈ چھ ملین گیلن پانی یومیہ سائیٹ کو فراہم کرے گا۔  اب سب سوائل کی لائن کو کوئی بھی نہیں توڑے گا۔

سراج قاسم تیلی اور چیئرمین سائیٹ سمیت صنعتکاروں نے وزیراعلیٰ سندھ کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ پانی چوری میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن میں تاجر برادری سندھ حکومت کا بھرپور ساتھ دے گی