- الإعلانات -

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس 44 پوائنٹس نیچے چلا گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  ہفتے کے دوسرے روز میں مندی کا رجحان رہا اورانڈیکس 44 پوائنٹس نیچے چلا گیا نامزد میئر کراچی اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے زیر حراست کی  خبر آنے کے بعد مارکیٹ میں تیزی کا رجحان منفی زون میں داخل ہوگیا جبکہ سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اپناتے ہوئے شیئرز کی فروخت کیا، کاروبار کے اختتام پر  انڈیکس 44 پوائنٹس کمی سے 39208 پر بند ہوا۔ مارکیٹ کا ٹریڈنگ حجم اکیس کروڑ  پچیس لاکھ شیئرز ریکارڈ کیا گیا، آج مجموعی طور پر  344 پوائنٹس کی کمپنیز کے شیئرز میں کاروبارہوا جس میں ایک سو اسی کمپنیز کے شیئرز میں فروخت کا رجحان رہا۔