- الإعلانات -

پی ٹی آئی کی سولو فلائیٹ سے اپوزیشن اتحاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے، خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ کہ تحریک انصاف نے حکومت مخالف تحریک چلانے پر اعتماد میں نہیں لیا۔پی ٹی آئی کی سولو فلائٹ سے حکومت کو فائدہ اور اپوزیشن اتحاد کو نقصان ہوسکتا ھے۔کہتےہیں۔اختیارات ضرور دیے جائیں۔ مگر رینجرز کو بھی قانون اور قواعد کی پابندی کرتے ہوئے اختیارات استعمال کرنا چاہئیں۔ ایسا تاثر نہیں ملنا چاہئے کہ ریاست کے اندر ریاست کام کر رھی ھے۔اپوزیشن لیڈر کہتےہیں۔پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک چلانے پر اعتماد میں نہیں لیا۔عمران خان کی 2014 کی تحریک بھی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہ لینے کے باعث ناکام ہوئی۔خورشید شاہ کاکہناتھاکہ سندھ میں امن و امان کے قیام کے لئے پولیس نے کافی قربانیاں دی ہیں۔ لہذا امن قائم کرنے کا کریڈٹ پولیس کے علاوہ کسی اور ادارے کو نہیں دوں گا۔