- الإعلانات -

کوئٹہ(حسنات بلوچ) سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو بچانے کے لیے متحرک ہوگئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اچانک کوئٹہ پہنچے، جہاں وہ آئندہ دو روز قیام کر کے ناراض اراکین سے ملاقاتیں کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ ’کسی کےکہنے پر نہیں بلکہ خودکوئٹہ آیا ہوں، امید ہے ناراض اراکین کو منانے میں کامیابی ملے گی اور وہ تحریک واپس لے لیں گے‘۔

انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’ پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں مگر ہم انہیں منالیں گے‘۔ صادق سنجرانی نے واضح کیا کہ ناراض اراکین کومنانے کا اختیارکسی سےنہیں لیا،میری اپنی پارٹی ہے۔