- الإعلانات -

وزیر اعلی بلو چستان کی کرسی خطرے میں،سنجرانی کمال کو بچانے کے لیے اچانک کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(حسنات بلوچ) سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو بچانے کے لیے متحرک ہوگئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اچانک کوئٹہ پہنچے، جہاں وہ آئندہ دو روز قیام کر کے ناراض اراکین سے ملاقاتیں کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ ’کسی کےکہنے پر نہیں بلکہ خودکوئٹہ آیا ہوں، امید ہے ناراض اراکین کو منانے میں کامیابی ملے گی اور وہ تحریک واپس لے لیں گے‘۔