- الإعلانات -

سندھ ميں عام تعطيل کا اعلان


سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 278ویں عرس کے موقع پر صوبے بھر میں 22ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کوویڈ ایمرجنسی ڈیوٹی دینے والے اداروں پر چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ہر سال ماہ صفر کی 14 تاریخ کو بھٹ شاہ میں آپ کا تین روزہ عرس منایاجاتا ہے جس کے دوران مختلف پروگرام اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

شاہ عبداللطیف بھٹائی 1689 میں ضلع مٹیاری کے علاقے ہالا میں پیدا ہوئے تھے۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی برصغیر کے عظیم صوفی شاعر تھے۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے اچھائی کا پیغام عام لوگوں تک پہنچایا۔