- الإعلانات -

وزیراعظم جاتی امرہ سے اسلام آباد روانہ

وزیراعظم محمد نواز شریف اہل خانہ کے ہمراہ جاتی امرہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں لندن سے وطن واپسی کے بعد وہ پہلی بار وفاقی دارالحکومت روانہ ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف دل کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے باعث مئی کے مہینے میں لندن روانہ ہوئے تھے جہاں وہ 48 دن قیام کے بعد وطن واپس پہنچے ۔ لندن سے وطن واپسی کے بعد وزیر اعظم وفاقی دارالحکومت کی بجائے اپنی ذاتی رہائشگاہ جاتی امرہ گئے۔ لاہور میں قیام کے دوران وزیر اعظم کی ایک ٹانگ میں انفیکشن ہوگیا جس کے باعث ڈاکٹروں نے انھیں مزید آرام کا مشورہ دیاتھا جس کے بعد  آج وزیر اعظم اپنے اہلخانہ کے ہمراہ دارالحکومت روانہ ہوگئے ہیں ۔ میاں نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر جاتی امرہ رائیونڈ سے لاہور ائر پورٹ پہنچے جہاں سے وہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوئے