- الإعلانات -

ڈرائیور حضرات ہو جائیں ہوشیار،موٹروے پولیس پر پیٹرولنگ کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع

(حسنات بلوچ)موٹروے پولیس نے لاہور سے ملتان موٹروے پر پیٹرولنگ کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کردیا۔

سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) موٹروے سید حشمت کمال کے مطابق موٹروے ایم تھری پر ڈورنز کی مدد سے قوانین کا نفاذ کیا جارہا ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو بھی چیک کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈرون کیمروں کے استعمال سے جرائم کی مؤثر اور بروقت روک تھام کیلئے بھی مدد ملے گی۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریفک کو کنٹرول اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔