- الإعلانات -

وزیراعظم کی لاہور سے اسلام آباد آمد

وزیراعظم محمد نواز شریف اہل خانہ کے ہمراہ جاتی امرہ سے اسلام آباد پہیچ گئےلندن سے وطن واپسی کے بعد وہ پہلی بار وفاقی دارالحکومت آئے ہیں ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف دل کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے باعث مئی کے مہینے میں لندن روانہ ہوئے تھے جہاں وہ 48 دن قیام کے بعد وطن واپس پہنچے ۔ لندن سے وطن واپسی کے بعد وزیر اعظم وفاقی دارالحکومت کی بجائے اپنی ذاتی رہائشگاہ جاتی امرہ گئے۔ لاہور میں قیام کے دوران وزیر اعظم کی ایک ٹانگ میں انفیکشن ہوگیا جس کے باعث ڈاکٹروں نے انھیں مزید آرام کا مشورہ دیاتھا جس کے بعد آج وزیر اعظم اپنے اہلخانہ کے ہمراہ دارالحکومت آئیں ہیں ۔ اس سے قبل میاں نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر جاتی امرہ رائیونڈ سے لاہور ایئر پورٹ پہنچے جہاں سے وہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ تھے